میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جو کچھ نبی اسرائیل پر آیا وہ سب کچھ میری امت پر ضرور آئے گا۔ (دونوں میں ایسی مماثلت ہوگی) جیسے کہ دونوں جوتے ایک دوسرے کے برابر کیے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بنی اسرائیل میں سے کسی نے اپنی ماں کے ساتھ کھلم کھلا زنا کیا ہوگا تو میری امت میں بھی ایسا شخص ہوگا جو اس کام کو کرے گا اور بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئے تھے میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی اور ایک فرقہ کے علاوہ باقی تمام فرقے جہنم میں جائیں گے۔ صحابہؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ وہ ایک فرقہ کونسا ہوگا؟ آپ ﷺ نے فرمایا جو اس راستے پر چلے جس پر میں اور میرے صحابہؓ ہیں۔ 

(ترمذی ۔ حیاۃ الصحابہؓ اردو، ج ۱، ص ۳۲)

No comments:

Post a Comment