آپ ﷺ کا جانوروں سے حسن سلوک

ایک شخص حضور پرنور ﷺ کی بارگاہ اقدس میں چادر اوڑھے ہوئے حاضر ہوا اور اس کے ہاتھ میں کوئی چیز تھی جسے اُس نے چادر سے ڈھک رکھا تھا اس نے کہا یارسول اللہ ﷺ! میں درختوں کے ایک جھنڈ کے پاس سے گزرا تو وہاں میں نے پرندوں کے بچوں کی چوں چوں سنی۔ میں نے انہیں پکڑلیا اور اپنی چادر میں رکھ لیا۔ یہ دیکھ کر ان بچوں کی ماں (بلبلاتی) آئی اور میرے سر پر چکر کاٹنے لگے‘ میں نے اسے دکھانے کیلئے چادر ہٹائی (وہ بچوں کی صورت دیکھ کر) ان پر گرپڑی۔ میں نے ان سب کو اپنی چادر میں لپیٹ لیا۔ اب وہ سب (ماں اور بچے) میرے پاس ہیں۔ حضور ﷺ نے (یہ سن کر) ارشاد فرمایا: کیا تم ان بچوں سے ان کی ماں کی محبت پر تعجب کرتے ہو۔ قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے سچائی کے ساتھ بھیجا اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر پرندوں کے بچوں کی ماں کے رحم سے زیادہ رحم کرنے والا ہے (پھر آنے والے سے مخاطب ہوکر ارشاد فرمایا) لے جاؤ ان بچوں کو اور انہیں وہیں رکھ کر آؤ جہاں سے تم نے انہیں پکڑا ہے اور ان کی ماں کو بھی ان کے ساتھ لے جاؤ‘ چنانچہ وہ شخص انہیں لے کر لوٹ گیا۔

[ابوداؤد]

No comments:

Post a Comment