جس نے مجھ سے محبت کی

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے مجھے ارشاد فرمایا کہ اے میرے بیٹے! اگر تم ہر وقت اپنے دل کی یہ کیفیت بناسکتے ہو کہ اس میں کسی کے بارے میں ذرا بھی کھوٹ نہ ہو تو ضرور ایسے کرو پھر آپ ﷺ نے فرمایا، اے میرے بیٹے! یہ میری سنت میں سے ہے اور جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔

(ترمذی ۔ حیاۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم اردو، ج ۱، ص ۳۴)

No comments:

Post a Comment