جس نے میری مٹی ہوئی سنت کو زندہ کیا

حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ جس نے میرے بعد میری کسی مٹی ہوئی سنت کو زندہ کیا تو جتنے لوگ اس سنت پر عمل کریں گے ان سب کے برابر اسے اجر ملے گا اور اس سے ان لوگوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور جس نے گمراہی کا کوئی ایسا طریقہ ایجاد کیا جس سے اللہ اور اس کے رسول کبھی راضی نہیں ہوسکتے تو جتنے لوگ اس طریقہ پر عمل کریں گے ان سب کے برابر اسے گناہ ہوگا اور اس سے ان لوگوں کے گناہ میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

(ترمذی و اخرج ابن ماجۃ ایضا نحوہ عن کثیر بن عبداللہ ۔ حیاۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم اردو، ج ۱، ص ۳۳)

No comments:

Post a Comment