حضور اکرم ﷺ کا چلنا

حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ جب چلتے تو قوت سے قدم اُٹھاتے اور آگے کو جھک کر تشریف لے جاتے۔ قدم زمین پر آہستہ پڑتا زور سے نہیں پڑتا تھا۔ آپ ﷺ تیز رفتار تھے اور ذرا کشادہ قدم رکھتے، چھوٹے چھوٹے قدم نہیں رکھتے تھے، جب آپ چلتے تو معلوم ہوتا گویا نچان میں اتر رہے ہیں۔ چلنے میں صحابہ رضی اللہ عنہم کو اپنے آگے کردیتے تھے اور خود پیچھے رہ جاتے تھے۔ 

(حیاۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم اردو، ج ۱، ص ۴۴)

No comments:

Post a Comment