حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ حضور اقدس ﷺ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ دین حجاز کی طرف ایسے سمٹ آئے گا جیسے کہ سانپ اپنے بل کی طرف سمٹ آتا ہے اور دین حجاز میں اپنی جگہ اس طرح ضرور بنالے گا جس طرح پہاڑی بکری (شیر کے ڈر کی وجہ سے) پہاڑی کی چوٹی پر اپنی جگہ بناتی ہے۔ دین شروع میں اجنبی تھا اور عنقریب پھر پہلے کی طرح اجنبی ہوجائے گا۔ لہٰذا ان لوگوں کے لیے خوشخبری ہے جن کو دین کی وجہ سے اجنبی سمجھا جائے اور یہ وہ لوگ ہیں جو میرے بعد میری جس سنت کو لوگ بگاڑ دیں یہ اس سنت کو ٹھیک کر دیتے ہیں۔
(ترمذی ۔ حیاۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم اردو، ج ۱، ص ۳۳)
No comments:
Post a Comment