حضور اکرم ﷺ کا سر اور بال مبارک

حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ خود اپنی ذات و صفات کے اعتبار سے بھی شاندار تھے اور دوسروں کی نظروں میں بھی بڑے رتبے والے تھے۔ آپ ﷺ کا چہرۂ مبارک چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا تھا۔ آپ کا قد مبارک بالکل درمیانے قد والے سے کسی قدر لمبا تھا لیکن زیادہ لمبے قد والے سے چھوٹا تھا۔

(حیاۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم اردو، ج ۱، ص ۴۳)

No comments:

Post a Comment