حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کی جوڑوں کی ہڈیاں قوی اور بڑی تھیں۔ آپ کے بدن کا وہ حصہ بھی جو کپڑوں سے باہر رہتا تھا روشن اور چمکدار تھا چہ جائیکہ وہ حصہ جو کپڑوں میں ڈھکا رہتا ہو۔ سینہ اور ناف کے درمیان ایک لکیر کی طرح سے بالوں کی باریک دھاری تھی، اس کے علاوہ دونوں چھاتیاں اور پیٹ بالوں سے خالی تھا البتہ دونوں بازو اور کندھوں اور سینہ کے بالائی حصہ پر بال تھے۔
(حیاۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم اردو، ج ۱، ص ۴۴)
No comments:
Post a Comment