حضور اکرم ﷺ کا دیکھنا

حضرت ہند بن ابی ہالہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ جب کسی کی طرف توجہ فرماتے تو پورے بدن سے پھر کر توجہ فرماتے۔ آپ کی نظر نیچی رہتی تھی۔ آپ کی نظر بہ نسبت آسمان کے زمین کی طرف زیادہ رہتی تھی۔ آپ ﷺ کی عادت شریفہ عموماً گوشہ چشم سے دیکھنے کی تھی۔ زیادہ شرم و حیا کی وجہ سے پوری آنکھ بھر کر نہیں دیکھتے تھے۔ جس سے ملتے سلام کرنے میں خود ابتداء فرماتے۔

(حیاۃ الصحابۃ رضی اللہ عنہم اردو، ج ۱، ص ۴۴)

No comments:

Post a Comment