خاندانِ نبوت اہل بیت سے خارج نہیں

حضرت حکیم ترمذی رحمۃ اللہ علیہ ﷼اور عصر حاضر کے بعض مؤرخین کی طرف سے خاندانِ نبوت کو اہل بیت سے خارج کرنا مقتضائے قرآنی کے خلاف ہے۔ آیاتِ قرآنی کے حقیقی مفہوم سے بلاشبہ ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن مراد ہیں تاہم خاندانِ نبوت ﷺ کے جملہ افراد اسی عنوان میں داخل ہیں۔ ملاحظہ ہو کہ
’’اے صحابہ! تم دنیا میں سب سے بہترین جماعت ہو دنیا بھر سے چنے گئے ہو۔‘‘
اس آیت کے اولین مخاطب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہیں لیکن امت کے بعد کے لوگوں کو کون خارج کر سکتا ہے؟ اس سے امتِ محمدیہ کا ہر ہر فرد مراد ہے۔

(اہل بیت رضی اللہ عنہم کا مختصر تعارف، علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی، ص ۹)

No comments:

Post a Comment