بارگاہِ الہٰی میں ام المومنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا رتبہ

بارگاہِ الٰہی میں سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا کیا مرتبہ تھا؟ اس کا اندازہ اس بات سے 
بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ
… اللہ تعالیٰ نے آپؓ کی براءت کے اظہار کے لیے سترہ آیاتِ قرآنیہ نازل فرمادیں جوقرآن 
مجید کا حصہ ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ آپؓ کی عظمت و شان کا منہ بولتا ثبوت نبی رہیں گی۔
… اسی طرح آپؓ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے تیمم کا حکم نازل فرما کر امت کے لیے آسانی کا
راستہ فراہم کیا۔
… اذنِ الٰہی سے حضرت جبرائیل امین علیہ السلام آپؓ کی تصویر لے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کی خدمت میں حاضر ہوئے اور فرمایاکہ ’’ یہ آپ کی دنیا و آخرت میں بیوی ہوں گی۔‘‘
… اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ ؓ کو حضرت جبرائیل علیہ السلام کا سلام بھی
پہنچایا۔
(حوالہ جات: بخاری، مسلم، ترمذی)

No comments:

Post a Comment