اہل بیت رسول ﷺ کی عظمت شان پر قرآنی شواہد

يٰنِسَاۗءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَاۗءِ اِنِ اتَّــقَيْتُنَّ 
اے نبی کی عورتو! تم نہیں ہو دوسری عورتوں جیسی (یعنی مرتبہ و مقام میں)۔ الاحزاب ۳۲

يٰٓاَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا وَزِيْنَتَهَا فَتَعَالَيْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَاُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيْلًا
اگر تم چاہتی ہو دنیا کی زندگانی اور یہاں کی رونق اور زیبائش تو آؤ میں تمہیں ہر قسم کی آراستگی اور آزمائش سے نوازتا ہوں اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول ہی کو چاہتی ہو تو یہ بہت بڑی دولت ہے۔ الاحزاب ۲۸

اَلنَّبِيُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ اَنْفُسِهِمْ وَاَزْوَاجُهٗٓ اُمَّهٰتُهُمْ 
نبی مومنوں کو ان کی جانوں سے بھی زیادہ قریب (یعنی محبوب) ہے اور ان کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں۔ الاحزاب ۶

اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْرًا
بے شک اللہ تعالیٰ ارادہ کرتا ہے کہ تم سے برائی اور پلیدی کو دور کرے اے گھر والو اور تمہیں پاک کرنا جیسا پاک ہونا چاہیے۔الاحزاب ۳۳

اَلْخَبِيْثٰتُ لِلْخَبِيْثِيْنَ وَالْخَبِيْثُوْنَ لِلْخَبِيْثٰتِ  ۚ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيْنَ وَالطَّيِّبُوْنَ لِلطَّيِّبٰتِ  ۚ
ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لیے پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں۔ النور ۲۶

(اہل بیت رضی اللہ عنہم کا مختصر تعارف ، علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی رحمۃ اللہ علیہ، ص ۱۰)

No comments:

Post a Comment