اہل بیت کا حقیقی مفہوم

اسلام میں اہل بیت، آنحضرت ﷺ کی ازواجِ مطہرات کیلئے (جنہیں امتِ مسلمہ کے نزدیک ماں کا درجہ حاصل ہے) بولا جاتا ہے۔ 
آنحضرت ﷺ کے صاحبزادے، صاحبزادیاں، نواسے، نواسیاں، چچا، قریبی رشتہ دار بھی تبعاً اس میں داخل ہیں۔
عربی میں اہل بیت کا مفہوم ’’گھر والے‘‘ یا ’’اہل خانہ‘‘ کے ہیں۔ اردو لغت اور عام دوسری زبانوں کی اصطلاحات سے ظاہر ہے کہ جب کسی کے گھر والوں کا ذکر آئے گا، اس میں سب سے پہلے اس کی بیویاں اور حقیقی اولاد ہی مراد ہوگی۔ اصطلاح عام میں ہر عورت اپنے خاوند کی گھر والی ہے، یعنی ہر عورت اپنے شوہر کی اہل بیت ہے۔ یہ اس اصطلاح کا حقیقی معنی ہے۔ 
مجاز کے طور پر اولاد، بھائیوں، پوتے، پوتیوں، نواسی، نواسوں اور خاندان کے جملہ افراد پر بھی اس لفظ کا اطلاق ہوتا ہے۔

(اہل بیت رضی اللہ عنہم کا مختصر تعارف ، علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی، ص ۵)

No comments:

Post a Comment