سچی محبت کا تقاضا

دنیا کا کوئی مسلمان ایسا نہیں جسے آنحضرت ﷺ سے عشق و محبت ہو، آپ ﷺ کی سیادت و قیادت پر یقین ہو، آپ ﷺ کی عظمت و رفعت اور بلندی مرتبت پر ایمان رکھتا ہو لیکن آنحضرت ﷺ کے خاندان، ازواج مطہرات، اولاد، رفقاء، نواسوں اور نواسیوں یا آپ ﷺ کے انتہائی قابل اعتماد صحابہ کرام اور خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم سے بغض اور کدورت رکھتا ہے۔ آنحضرت ﷺ سے سچی محبت کا سب سے اہم تقاضا ہی یہ ہے کہ آپ ﷺ کی طرف منسوب ہر شخص اور ہر چیز سے بھی آپ ﷺ ہی کی طرح والہانہ عشق و محبت رکھا جائے۔

(اہل بیت رضی اللہ عنہم کا مختصر تعارف ، علامہ ضیاء الرحمٰن فاروقی، ص ۳)

No comments:

Post a Comment