حضرت خباب بن الارت رضی اﷲ عنہ کی تکلیفیں۲

حضرت خباب بن الارت رضی اﷲ عنہ کی تکلیفیں۲
حضرت خباب رضی اﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اقدس ﷺ نے خلاف عادت بہت ہی لمبی نماز پڑھی۔ صحابہ رضی اﷲ عنہم نے اس کے متعلق عرض کیا تو حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ یہ رغبت و ڈر کی نماز تھی ۔ میں نے اس میں اللہ تعالیٰ سے تین دعائیں کی تھیں۔ دو اِن میں سے قبول ہوئیں اور ایک کو انکار فرمادیا۔ میں نے یہ دعا کی کہ میری ساری امت قحط سے ہلاک نہ ہو جائے یہ قبول ہوگئی ۔دوسری یہ دعا کی کہ ان پر کوئی ایسا دشمن مسلط نہ ہوجو ان کو بالکل مٹا دے یہ بھی قبول ہوگئی۔ تیسری یہ دعا کی کہ ان میں آپس میں لڑائی جھگڑے نہ ہوں یہ بات منظور نہیں ہوئی۔ حضرت خباب رضی اﷲ عنہ کا انتقال سینتیس سال کی عمر میں ہوا اور کوفہ میں سب سے پہلے صحابی یہی دفن ہوئے ۔ ان کے انتقال کے بعد حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا گذر ان کی قبر پر ہوا تو ارشاد فرمایا ۔ اللہ خباب پر رحم فرمائیں اپنی رغبت سے مسلمان ہوا اور خوشی سے ہجرت کی اور جہاد میں زندگی گذار دی اور مصیبتیں برداشت کیں ۔ مبارک ہے وہ شخص جو قیامت کو یاد رکھے اور حساب کتاب کی تیاری کرے اور گذارہ کے قابل مال پر قناعت کرے اور اپنے مولاکو راضی کرلے ۔(اسد الغابہ)

No comments:

Post a Comment